نئی دہلی (نیٹ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان ملک کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے اذہان ملک کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ بلیک بورڈ پر رنگین چاک کی مدد سے مصوری کرنے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں، ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان ملک کو آرٹسٹ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ واقعی حیرت انگیز ہے کہ چھوٹے سے بچے کا دماغ کتنا ذہین ہے ، اذہان کو ڈرا ئنگ اور ڈانس کرنا بہت پسند ہے اور بطور والدین یہ ہمارے لیے بے حد ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کریں اورانہیں اپنے خیالات میں خود مختار رہنے دیں، میرا بیٹا آج کل ایک ’طوطے ‘ کی طرح بولتا ہے مطلب وہ ایک ہی بات کو بار بار دُہراتا ہے لیکن میں یہ سمجھنے کی کوشش کرتی ہوں کہ آخر وہ کیا کہنا چاہ رہا ہے ۔