ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اور اداکارہ سوناکشی سنہا کے بعد بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہوتا ڈونٹ رش چیلنج پورا کرنے والوں میں شامل ہوگئی ہیں۔ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ساتھی کھلاڑی ا نکیتا رائنہ کے ساتھ ڈانس ویڈیو شیئر کی ۔ اس ویڈیو میں انہیں ڈونٹ رش چیلنج‘ قبول کرکے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔