مکرمی!ہمارے معاشرے کا ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ معاشرے میں اگر کسی شخص کے ساتھ نفسیاتی مسئلہ درپیش ہو تو اسے سنجیدہ لینے کے بجائے اْس شخص کے گھر والے اور قریبی افراد اْس کا مذاق بنانا شروع کر دیتے ہیں یا شرمندگی کا باعث سمجھتے ہیں جس کی وجہ سے متاثرہ شخص کے مسائل میں اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ اس کے برعکس دوسرے ممالک میں نفسیاتی مسائل کو ناصرف سمجھا جاتا ہے بلکہ ایسے افراد سے کس طرح سے برتاؤ کرنا چاہیے یہ بھی بتایا جاتاہے۔ ہمارے اردگرد موجود افراد میں عام طور پر ایسے افراد موجود ہوتے ہیں۔ ایسے افراد کو توجہ کی ضرورت ہوتی ہے ہمیں انْ کا خیال رکھنے کے ساتھ انْ کی مدد کرنی چاہیے اور ایسے شخص کاعلاج کسی نفسیاتی معالج سے کروانا چاہیے۔ اس معاملے میں گھر والوں کا تعاون بھی ضروری ہے۔ ہمارے معاشرے میں اس حوالے سے شعور بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ میں حکامِ بالا سے گزارش کرتی ہوں کہ اسِ حوایسے بڑوں اور خاص طور پر بچوں میں شعور اجاگر کرنے کی کوشش کریں ورنہ جس طرح ہمارے معاشرے میں ایسے افراد کو نظر انداز کرتے ہوئے مذاق اڑایا جاتا ہے اسِ سے لوگ دل برداشتہ ہوکر باآسانی موت کو گلے لگا لیتے ہیں۔ (سیدہ رخشندہ جبیں)