لا ہو ر (کر ائم ر پو ر ٹر )سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی ہدایات پرپاک بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ کے موقع پر ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کو معیاری اور بروقت کھانا فراہم کیا گیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرزملک جمیل ظفر کا اس موقع پرکہنا تھا کہ ٹیموں کی قیام گاہ،روٹ اور قذافی اسٹیڈیم پر تعینات جوانوں کو پروگرام کے مطابق کھانا دیا جا رہا ہے ۔ دریں اثنا سی سی پی او ذوالفقار حمید نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ سے پہلے بنگلہ دیشی ٹیم کا روٹ چیک کیا اور مہمان ٹیم کی سکیورٹی کے انچارج کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں کرکٹ میچ کے لئے قائم پارکنگ کا بھی معائنہ کیا۔ ایس پی صدر غضنفر شاہ نے سی سی پی او کو سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی۔ ذوالفقار حمید نے قذافی سٹیڈیم کے اردگرد اینٹری پوائنٹس کا بھی دورہ کیا اور پولیس افسروں اور جوانوں کوشائقین کے ساتھ شائستگی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔