نیویارک( نیٹ نیوز) امریکہ میں چند ریسکیو اہلکاروں نے بجلی کے تاروں میں پھنسی ایک نایاب نوع کی چھپکلی کو بحفاظت ریسکیو کرلیا، چھپکلی 3 روز سے وہاں پھنسی ہوئی تھی۔امریکی ریاست پنسلوینیا کی ہیومن سوسائٹی اور جانوروں کے تحفظ کے ادارے کو کال موصول ہوئی کہ ایک رہائشی علاقے میں 3 دن سے چھپکلی کی ایک نایاب قسم کمیلین بجلی کے تاروں پر موجود ہے ۔مذکورہ اداروں نے فوری طور پر الیکٹرک سپلائی ادارے سے رابطہ کیا اور لکڑی کے ڈنڈے پر جالی لگا کر چھپکلی کو بڑی جدوجہد کے بعد نیچے اتار لیا۔