لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام ایس اے گارڈن کے تعاون سے نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ شروع ہو گئی۔ پہلے روز رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر لاہور سے تعلق رکھنے والے بچوں نے تائیکوانڈو ڈیمو کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او ملک سہیل افضل نے نیشنل چیمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر ٹرافی کی رونمائی کی اور نیشنل چیمپئن شپ کے شاندار انتظامات پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ تائیکوانڈو نیشنل چیمپئن شپ 2020 کے باقاعدہ آغاز سے پہلے کورین کوچ ماسٹر ہنس سن سو ایونٹ میں حصہ لینے والی تمان صوبائی اور ڈیپارٹمنٹس کوچز کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ایونٹ میں 650 سے زائد فیڈریشن سے الحاق شدہ صوبائی و ڈیپارٹمنٹ کے آفیشل و اتھیلیٹ شریک ہیں۔ چیمپئن شپ میں کویڈ 19 کے سلسلے میں حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔