واشنگٹن( بیورو رپورٹ)ساہیوال فائرنگ واقعہ نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی پر بھی سکتہ طاری کر دیا ۔کم کمیونٹی کے راہنماؤں راجہ رزاق، راجہ ضمیر اور چودھری جاوید چیچی نے اس المناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی وردیوں میں ملبوس جلادوں نے ایک ہنستا بستا گھر اُجاڑ دیا۔ ملک کی بھاگ دوڑ اناڑیوں کو دے دی گئی ہے پنجاب کے تمام محکمے کرپٹ ہو چکے ہیں پولیس کے اعلٰی عہدیداران اس واقعہ میں ملوث لوگوں کو بچانے کیلئے من گھڑت حربے استعمال کر رہے ہیں۔ ایک ٹیکسی ڈرائیور امجد کمال کا کہنا تھا کہ جس وقت میں نے یہ خبر سنی دل اتنا بے چین اور پریشان ہے کہ کام کرنے کو بھی جی نہیں کر رہا ۔پاکستانی کمیونٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی غیرجانبدارانہ انکوائری کرائی جائے اور ملوث افراد کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔