مکرمی !سخت حالات انسان کو پریشان ضرور کرتے ہیں اور یہ ایک فطری عمل ہے جس سے فرار ممکن نہیں۔ مگر غور کیا جائے تو اس میں ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور خیر کے بہت سے پہلو اس میں پوشیدہ ہوتے ہیں۔ بعض اوقات ہمیں ہماری کمیاں دیکھنے کو ملتی ہیں، کبھی معمولی چوٹ ہمیں مستقبل کے کسی بڑے حادثے سے بچا لیتی ہے، کبھی کوئی سختی کسی بڑی آسانی کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے۔ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ مشکل وقت میں اپنی کمیوں کوتاہیوں پر ضرور غور کریں۔ اپنی اصلاح کا موقع ملنا بھی بذاتِ خود ایک خیر ہے۔ حالات سے سیکھیں ضرور مگر اس بات کا دھیان رکھیں کی یہ سیکھنا آپ میں مثبت تبدیلی لا رہا ہے یا منفی؟ تاکہ یہ اثرات آپ کی زندگی کو مجروح نہ کر سکیں۔ حرف آخر بس یہ ہے کہ زندگی میں مشکلات ضرور آئیں گی مگر کوشش کریں کے کچھ دن غم منا کر Period Griefسے نکل جائیں اور خود کو ڈپریشن کا شکار نہ ہونے دیں۔ (حافظہ ضحی تصور، کراچی)