واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ میں ایک ننھی کھلونا کار کی قیمت نے سننے والوں کے ہوش اڑا دیئے، جسے اب تک کا سب سے مہنگا ترین قرار دیا جارہا ہے کیونکہ اس کی قیمت عام گاڑیوں سے کہیں زیادہ ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ‘‘بیچ بم’’ نامی ووکس ویگن بس کے1969 ورڑن کی قیمت جس کی قیمت لگ بھگ ڈیڑھ لاکھ ڈالر ہے جو پاکستانی کرنسی میں دو کروڑ چالیس لاکھ روپے بنتی ہے، اسے دنیا کی سب سے قیمتی ہاٹ وہیل کار کہا جاتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ووکس ویگن ‘بیچ بم’ پروٹو ٹائپ کا سائز 1/64ہے۔ اس گاڑی کی تیاری 1969 میں ہوئی تھی جب ووکس ویگن اور ہاٹ وہیلس کو پہلی بار متعارف کیا گیا ہے۔