لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ نے آنے والے دنوں میں ویسٹ انڈیز، پاکستان، آئرلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں 55رکنی ٹریننگ سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ حیران کن طور پر اوپننگ بلے باز ایلکس ہیلز اور لیام پلنکٹ کو شامل نہیں کیا گیا البتہ ڈیوڈ ولی کو دوبارہ ٹریننگ کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ 55 کھلاڑیوں میں سے 14 نے اب تک کسی بھی فارمیٹ میں انٹرنیشنل سطح پر انگلینڈ کی نمائندگی نہیں کی۔ان کھلاڑیوں میں جیمز اینڈرسن، جو روٹ، مورگن، معین ، عادل رشید، آرچر، جونی بیئرسٹو، ٹام بینٹن، ڈوم بیس، سیم بلنگز، جیمز بریسی، براڈ، بروکس، براؤن، رورے برنز، جوز بٹلر، بریڈن کارس، میسن کرین، کرالی، سیم ، ٹام کرن ، ڈاسن، جو ڈینلی، بین ڈکٹ، ایونز، بین فوکس، گلیسن، گریگوری، سیم ہین، ٹام ہیلم، جیکس، جیننگز ، کرس جورڈن، ٹام کوہلر کیڈمور، ڈین لارنس، جیک لیچ، لیام لیونگسٹن، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان، بین اسٹوکس، جیسن روئے، کریگ اوورٹن، جیمی اوورٹن، میٹ پارکنسن، پوپ، اولی رابنسن، فل سالٹ، ڈوم سبلی، اولی اسٹون، ریس ٹوپلی، جیمز ونس، امار ورڈی، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس اور مارک وڈ۔