کراچی(سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹرشیری رحمٰن نے کہاہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن کو واضح اکثریت حاصل ہے ،نیا چیئرمین سینیٹ لانے میں اپوزیشن کو کوئی دقت نہیں ہوگی۔پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرشیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ لانے کیلئے اپوزیشن کے پاس واضح اکثریت ہے ،حکومتی سینیٹرز کی تعداد اس وقت 38 جبکہ اپوزیشن ارکان کی تعداد 66 ہے ،اس طرح بظاہراپوزیشن جماعتوں کو ایوان بالا میں برتری حاصل ہے اورفلورکراسنگ نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ میں فارورڈبلاک کس طرح بن سکتاہے ؟یہ قانون کی نفی ہوگی،حکومت کے پاس سینیٹ میں مطلوبہ تعداد موجود نہیں ہے یہ سب کوپتہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے صادق سنجرانی کو کہا ہے کہ انکے خلاف تحریک کامیاب ہونے نہیں دیں گے وزیراعظم کا یہ بیان کیا ہارس ٹریڈنگ نہیں ؟۔