لاہور(پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ نیازی حکومت نے پورے سسٹم کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔ انتقامی کاروائیوں کے پچھلے سارے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔ نااہلوں کا ٹولہ ملک و قوم کی قسمت سے کھیل رہا ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے ساتھ کیا کرنا چاہتی ہے سمجھ سے بالاتر ہے پٹرولیم مصنوعات کی طرح بجلی گیس کے نرخوں میں بھی ماہانہ بنیادوں پر اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو خودکشیوں پر مجبور کیا جا رہا ہے عام آدمی کی زندگی پہلے ہی قسم پرسی میں گزر رہی ہے ۔