لا ہو ر ( کر ائم ر پو ر ٹر )نیب دفتر کے باہر ایڈن ہاؤسنگ سکیم کے مالکان کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 90 متاثرین پر مقدمہ در ج کر لیا گیا ۔ اے ایس آئی وارث کی مدعیت میں تھانہ چوہنگ میں درج مقدمہ میں پانچ نامزد جبکہ 85 افراد نامعلوم ہیں ۔پو لیس کے مطا بق ایڈن ہاؤسنگ سکیم کے متاثرین نے دو روز قبل نیب دفتر کے باہر احتجاج کیا تھا،متاثرین چیئرمن نیب سے سوسائٹی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے تھے ، مظاہرین نے نیب حکام کے خلاف نعرے بازی کی ۔مقدمہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے ، بلوا کرنے اور ہراساں کرنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔مظاہرین نے کہا وزیراعظم عمران خان صورتحال کا نوٹس لیں اور مقدمہ ختم کرنے کے احکامات جاری کریں۔