لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) نیب لاہور بیورو میں گزشتہ روز متاثرین میں چیک تقسیم کرنیکی تقریب کا انعقاد کیا گیا،نیب لاہور کے ڈائریکٹر انویسٹی گیشن احترام ڈار نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، نیب لاہور آفس میں منعقدہ تقریب میں ایمریٹس مارکیٹنگ اینڈ ٹریڈنگ کمپنی کے متاثرین میں 5 کروڑ 83 لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی گئی، ترجمان نیب لاہور کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی واضع ہدایات ہیں کہ عوام سے لوٹی گئی رقوم کی برآمدگی کو فوقیت دی جائے ،عوام الناس کو بھاری منافع کا لالچ دیتے ہوئے دھوکہ دہی کے کیسز میں روز افزوں اضاضہ دیکھنے میں آرہا ہے ، ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں نیب حکام دن رات محنت کررہے ہیں تاکہ متاثرین کو انکے حقوق جلد از جلد واپس دلوائے جاسکیں، کہا جاتا ہے کہ نیب حکام کو ریکوری سے کمیشن ملتا ہے یا نیب اپنی کٹوتی کرتا ہے جو سراسر غلط ہے ۔