کراچی(رپورٹ:وحید راجپر)نیب سکھر نے خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مزید 132 افراد کو نوٹس جاری کرنے کیلئے چیئرمین سے اجازت طلب کرلی ہے ۔ نیب سکھر نے 2ماہ کی تفتیشی رپورٹ بھی چیئرمین نیب کو ارسال کردی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق نیب نے 2ماہ میں خورشید شاہ کے اہلخانہ،فرنٹ مینوں،اکائونٹ میں رقم جمع کرانے والوں سمیت 71افراد کے بیانات ریکارڈ کیے ۔ پی پی رہنما کے سکھر صالح پٹ کے نجی بینک کے اکائونٹ میں مختلف افراد نے 3کروڑ50لاکھ جمع کرائے ،ایم سی بی بینک کے اکائونٹ میں 132 سے زائد افراد نے رقم جمع کرائی،جن میں کراچی،سکھر،روہڑی کے علاوہ اسلام آباد کے رہائشی بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں مبینہ فرنٹ مینوں کی تفتیش اور انکے نام جائیداد کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ خورشید شاہ کے اکائونٹ میں گرفتاری سے ایک ماہ قبل تک رقم جمع ہوتی رہی۔ خورشید شاہ کیخلاف کمشنرلاڑکانہ،ڈی سی ویسٹ کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے ۔ خورشید شاہ نے مبینہ فرنٹ مین کے نام پر سکھر میں مہران پیٹرول پمپ بنوایا۔میرپورماتھیلو کے ایگزیکٹو انجیئنر نذیر احمد شاہانی نے ٹھیکوں میں کمیشن دینے کا بیان ریکارڈ کرادیا۔