لاہور(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے پولیٹکل سیکرٹری ذیشان ملک نے کہا ہے مریم نواز پر گھر کا کھانا بند کر دیا گیا، نیب حکام نے مریم نواز کے لئے لایاگیاکھانا لینے سے انکار کر دیا، نئے حکم نامے کے مطابق مریم کے لئے گھر کا کھانا بند کردیاگیا، اگر عمران نیازی کو لگتاہے ان حرکتوں سے حوصلے پست ہو جائیں گے تو اس کی غلط فہمی ہے ۔