اسلام آباد،لاہور(نامہ نگار،نیوز ایجنسیاں )نیب نے کرپشن کے خاتمے کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے امریکی ایجنسی ایف بی آئی اور برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدوں کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو اور برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جسے جلد کابینہ کو منظوری کے لئے بھجوایا جائے گا۔ معاہدے کا ابتدائی مسودہ امریکی ایجنسی کوبھی بھجوا دیا گیاتاہم ایف بی آئی نے مسودے میں ترامیم کی تجویز دیدی۔ذرائع کے مطابق معاہدوں کے ڈرافٹ وزارت قانون نے تیار کئے ہیں اور اس حوالے سے ورلڈ بینک اور ملائیشین اینٹی کرپشن بیورو سے بھی معاہدہ ہوگا۔معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا مقصد کرپشن کے خاتمے کیلئے معلومات کا تبادلہ ہے ۔