راولپنڈی( رپورٹر92نیوز)نیب لا ہور نے شہباز شریف کے قریبی عزیز سلمان بٹ اور آر ڈبلیو ایم سی کے افسران کیخلاف بوگس بھرتیوں کی جاری تحقیقات کو جلد منطقی انجام تک پہنچا نے کا فیصلہ کر لیا۔باخبر ذرائع کے مطابق سلمان بٹ ،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قائمقام سینئر منیجر آپریشن ڈاکٹر حامد،منیجر ایچ آر بلال خاور، افسران شاہد درانی ودیگرکے خلاف بھی انکوائری شروع کردی گئی۔بتایا گیا ہے کہ آر ڈبلیو ایم سی میں نالہ گینگ کے نام پر110 افراد کام کررہے ہیں جبکہ 375 ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی کی جارہی ہے ،مذکورہ افسران نے اپنے درجنوں ایسے بندے بھرتی کرارکھے ہیں جو سرے سے کام پر ہی نہیں آتے یا افسران کی ذاتی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔