کراچی (رپورٹ: وحید راجپر) بلاول ہاؤس کراچی کے اطراف شہریوں سے زبردستی کوڑیوں کے مول 9 بنگلوں کی خریداری پرنیب نے زرداری گروپ کیخلاف تحقیقات تیز کردی ہیں اور شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیئے ہیں۔روزنامہ 92 نیوزکو دستیاب دستاویزات کے مطابق بنگلے فروخت کرنیوالے مالکان کونوٹس جاری کر کے ان سے بنگلوں کی فروخت اور ادائیگیوں کی تفصیلات،کاغذات،سیل ڈیڈ اورموٹیشن کاریکارڈ مانگ لیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نیب نے 9 میں سے 6 مالکان کے بیانات ریکارڈ کرلئے ہیں،جن میں سے 5 نے دھونس دھمکی سے بنگلے خریدے جانے کا انکشاف کیاہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فروخت کئے گئے بنگلوں کی مجموعی مالیت 40 ارب سے زائد بنتی ہے ۔