مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور بینی گانٹز میں سیاسی محاذ پر اخلافات کا دائرہ مزید وسیع ہوگیا،اسرائیلی وزیراعظم سیاسی حریف کے بغیر حکومت کی تشکیل میں مصروف ہے ۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن کی سربراہی میں دائیں بازو کی جماعتوں کا اتحاد حکومت کی تشکیل کے لیے کوشاں ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ نیتن کے لیے حکومت کی تشکیل اتنا آسان نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کے سامنے ابھی بھی حکومت کی تشکیل کی راہ میں رکاوٹیں موجود ہیں۔ دائیں بازو اور انتہائی آرتھوڈوکس جماعتوں کی گانٹز کی سربراہی میں کاحول لاوان میں شراکت بہت زیادہ اور سنجیدہ ہوتی جا رہی ہے ۔نیتن یاھو اور بینی گانٹز کے درمیان سیاسی محاذ پر اخلافات کا دائرہ مزید وسیع ہو رہا ہے ۔ دو ہفتے قبل اسرائیلی صدر نے بینی کو حکومت کی تشکیل کی دعوت دی تھی۔ تاہم ان دو ہفتوں میں بینی کوئی قدم نہیں اٹھا سکے اور حکومت کی تشکیل میں کوئی پیشرفت نہیں کی جا سکی۔