نائیجر(نیٹ نیوز)نائیجیریا میں عسکریت پسندوں نے 19 مویشی چرواہے ہلاک کر دیئے ۔کیمرون کی سرحد کے قریب عسکریت پسندوں نے اپنی کارروائی مکمل کر کے قریبی گاؤں کے مکانات او خوراک کے ذخیرے کو بھی جلا ڈالا۔ ، قبل ازیں فلانی نسل کے مسلح افراد نے بوکو حرام کے ایک حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔ افریقی ملک نائیجیریا کی عسکریت پسند تنظیم بوکو حرام کے عسکریت پسندوں نے کیمرون کی سرحد کے قریب کم از کم 19 فلانی نسل کے چرواہوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا یہ بھی بتایا گیا کہ حملے کے دوران مال مویشی چرانے والوں نے مقابلہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے ۔