لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب نے 33ویں نیشنل گیمز پشاور کیلئے پنجاب کے دستہ میں شامل کھلاڑیوں میں کٹس تقسیم کردیں،کٹس تقسیم کرنے کی تقریب پنجاب سٹیڈیم کے احاطہ میں منعقد ہوئی۔ ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی اور سیکرٹری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ نے کٹس تقسیم کیں۔کٹس میں ٹریک سوٹ، شرٹس، جوگر، تولیہ اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔