اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر ٹیم کا نیشنل چیلنج فٹ بال کپ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کاتربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم ، اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے ، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق حسین شاہ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کے لئے انٹرسٹی فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے 22کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں سے پہلے روز 18 کھلاڑیوں نے رپورٹ پیش کردی ہے اور دوسرے کھلاڑی بھی آئندہ چند روز میں رپورٹ کردے گے ۔ ٹیم کے ہمراہ گوہر زمان کی زیرنگرانی فضل غفار اور برہان بوبی کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد کو ٹیم کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے ، تربیتی کیمپ 17 جولائی تک جاری رہے گا اور 18 جولائی کو قومی جونئیر ٹیم نیشنل چیلنچ کپ میں شرکت کے لئے پشاور رووانہ ہوگی، نیشنل فٹ بال چیلنج کپ 19 جولائی سے پشاور میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں 15 ٹیمیں محکموں شامل ہیں جبکہ ایک قومی جونئیر ٹیم پی ایف ایف ٹائیگرز کے نام سے ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔