لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹر شرجیل خان نے قومی ٹی ٹونٹی کپ میں شاندار کامیابی سے قومی ٹیم میں شمولیت اپنا ہدفبنا لیا۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل خان نے کہا کہ تین سال کرکٹ سے دور رہا جو میرے لیے بہت مشکل وقت تھا،تاہم پابندی کے دوران بھی اپنے آپ کو متحرک رکھتا تھا۔شرجیل خان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہدف ضرور ہے لیکن ابھی ٹارگٹ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ہے جسمیں اچھی پرفارمنس دے کر پاکستان ٹیم میں کم بیک کروں گا۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں موقع ملا تو پہلے کی طرح اٹیکنگ کرکٹ کھیلوں گا۔ یاد رہے کہ شرجیل خان پر پی ایس ایل سیزن 2 کے دوران سپاٹ فکسنگ الزام میں 5 سال پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب ان کی پابندی کے خاتمہ پر وہ دوبارہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں۔