لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 20-2019 کے کامیاب انعقاد کے بعد پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے لیے کمرشل پارٹنر ز کواپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔کانٹیننٹل بسکٹس، ٹپال ٹی اور اور یونی لیورنے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے بعد اب قائداعظم ٹرافی کو بھی سپانسر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پی سی بی چیئر مین احسان مانی نے کہا کہ وہ کانٹیننٹل بسکٹس، ٹپال ٹی اور یونی لیور کو خوش آمدید کہتے ہیں،کسی بھی کھیل میں کمرشل پارٹنرز کی بہت اہمیت ہوتی ہے ۔