لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ نیلم منیر اپنی دوسری فلم ’’رانگ نمبر ٹو ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف انہوں نے ایک گانے سمیت دیگر سین کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا فلم کی ریکارڈنگ تیزی سے جاری ہے جس میں ان کے ساتھ اداکار سمیع خان مرکزی کردار نبھارہے فلم کو رونگ نمبر کا سیکوئیل بنایا جارا ہے جس کے پروڈیوسرحسن ضیاٗ جبکہ اس کو یاسر نواز ڈائریکٹ کر رہے جس کی کاسٹ میں ،اداکار سمیع خان ،نیلم منیر،یاسرنواز،دانش نواز، جاوید شیخ،نیئراعجازاور ثنا فخر ، عرفان کھوسٹ ، فریحہ جبیں سمیت بہت سے فنکارشامل ہیں۔