لاہور(کلچرل رپورٹر) پروڈیوسر شکیلہ قریشی نے خوبرو اداکارہ نیلم منیر کو اپنی نئی ڈرامہ سیریل ’’ قرض میری بہن کا ‘‘ کی کاسٹ میں مرکزی کردار کیلئے منتخب کیا ہے ۔ نیلم منیر مذکورہ پراجیکٹ میں رانیہ کا کردار ادا کریں گی جو ایک بہت ہوشیار چالاک لڑکی ہوتی ہے ۔ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ جنوری کے پہلے ہفتے میں کراچی میں شروع کی جائے گی۔