لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ نیمل خاور خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر حمزہ علی عباسی کے ہمراہ ایک رومانوی تصویر بھی شیئر کی جو فوری وائرل ہوگئی۔اس تصویر میں حمزہ علی عباسی اپنی اہلیہ کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں ۔نیمل خاور خان نے اس تصویر پر لکھا کہ ’’اگر نکاح پر ان کے بال ہوتے تو یقیناً یہ ایسے نظر آتے ‘‘ ۔