شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اداکارہ و ماڈل نیناں سونیناں بٹ کی 23ویں سالگرہ کا کیک گلوکار بلال اکرم بوبی کی اقامت گاہ پر کاٹا گیا جس میں فلم ، اسٹیج اورتھیٹر سے تعلق رکھنے والی شوبز کی شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیناں سونیناں بٹ نے کہا کہ وہ نمبر 1 کی دوڑ سے نکل کر محنت میں عظمت کی سوچ پر عمل پیرا ہیں شارٹ کٹ سے انسان کبھی بھی حقیقی ترقی اور منزل حاصل نہیں کرسکتا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے جو ہر سطح پر بھارتی انڈسٹری کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم اس کیلئے حکومتی سرپرستی اور تعاون کی اشد ضرورت ہے ، انہو ں نے کہا کہ بولڈ سین سے آپ لوگوں کی توجہ تو حاصل کرسکتے ہیں مگر فن کی دنیا میں اپنا نام اور وقار ہمیشہ کیلئے داؤ پر لگا لیتے ہیں، فلم اور اسٹیج پر بامقصد کونٹینٹ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اسی سے ہم اپنے معاشرے کے سلگتے مسائل کو بہتر انداز میں پیش کرکے لوگوں کی رہنمائی کرسکتے ہیں۔