ملتان (سپیشل رپورٹر)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ کراچی کے 28ویں مڈ کیریئر منیجمنٹ کے 26 شرکاء نے عبد النجیب، ڈائریکٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ کراچی کی سربراہی میں سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کا مطالعاتی دورہ کیا ، ڈاکٹر محمد نوید افضل ،سربراہ شعبہ ایگرا نومی ، سی سی آر آئی ملتان نے شرکائکو خوش آمدید کہتے ہوئے ادارہ کے اغراض ومقاصد اور یہاں پر ہونے والی کپاس کے میدان میں تحقیقاتی سرگرمیوں سے انہیں آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، ملتان کو کپاس کے عالمی تحقیقی اداروں میں بلند مقام حاصل ہے جو ہمارے زرعی سائنسدان اور عملہ کی محنت کا مرہون منت ہے اس ادارہ میں کپاس پر ہونے والی تحقیق کا معیار عالمی سطح کا ہے اور اس کے نتیجہ میں اب تک کپاس کی زیادہ پیداواری اور اعلی خصوصیات کی حامل 30اقسام جن میں 10کپاس کی بی ٹی اقسام ہیں عام کاشت کے لیے کاشتکاروں کو دی جا چکی ہیں ۔