انقر ہ ( نیٹ نیوز ) ترکی نے کہا ہے کہ وہ نیٹو سے توقع کرتا ہے کہ وہ ترکی کی سکیورٹی کو درپیش خطرات کے تناظر میں اس کا ساتھ دے گا۔ یہ بات ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اولو نے استنبول میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اشٹولٹن برگ کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہی۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ فوجی اتحاد ترکی سے توقع کرتا ہے کہ وہ شام کے شمالی حصے میں جاری اپنے فوجی آپریشن میں تحمل کا مظاہرہ کرے گا۔ ترکی کی طرف سے شام میں فوجی کارروائی پر یورپی ملکوں نے گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔