اسلام آباد (این این آئی)پاک بحریہ نے یومِ بحریہ کے موقع پر ریلیز ہونے والی نئی ڈاکومنٹری کا پرومو جاری کر دیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈاکومنٹری (ضربِ آب) آ ج ریلیز کی جائے گی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ضربِ آب بحری دفاع کے لیے تشکیل دی جانے والی سپیشل فورس پر بنائی گئی ہے ، ڈاکومنٹری سپیشل فورس اور میرینز کی آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کرتی ہے ،میرینز اور سپیشل فورس کی پیشہ ورانہ قابلیت اور خطرات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کے مظاہرے بھی ڈاکومنٹری کا حصہ ہیں۔