فیصل آباد(سٹی رپورٹر) روزنامہ 92 نیوز فیصل آباد کے نیوز ایڈیٹر مسعود اختر کے بڑے بھائی، مولانا غلام رسول سمندری والے کے صاحبزادے مولانا مقبول احمد سرور گزشتہ روز خالق حقیقی سے جاملے ۔ مرحوم کچھ عرصہ سے علیل اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ مرحوم کی عمر 56 سال تھی اور پسماندگان میں دو بیٹے ، ایک بیٹی شامل ہیں۔ مرحوم اسرار خطابت، شان صحابہ، شجائت صحابہ سمیت 20 سیزائد کتابوں کے مصنف تھے ۔ مسعود اختر کے لیے بڑے صدمہ کی بات یہ ہے کہ دو ہفتے قبل ان کے دوسرے بھائی محمود احمد مفتی انتقال کرگئے تھے جبکہ چار ماہ قبل ان کی والدہ اور پانچ ماہ پہلے ان کی ہمشیرہ انتقال کرگئی تھیں۔ مرحوم مقبول سرور کی نماز جنازہ آج صبح 10 بجے چوہڑ ماجرہ والے قبرستان میں ادا کی جائیگی۔ مرحوم کی رہائش گاہ محلہ نواز پارک، عقب کلیم شہید پارک، نڑوالا روڈ فیصل آباد میں ہے ۔