لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے مابین پہلا چار روزہ کرکٹ میچ منسوخ ہو گیا، چار روزہ میچ پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر منسوخ کیا گیا، کورونا ٹیسٹ مثبت آ نے پر آئسولیشن میں کھلاڑیوں کی پریکٹس میں تاخیر کی وجہ سے پی سی بی نے میچ کی تاریخوں میں تبدیلی یا منسوخی کی درخواست کی تھی۔ قومی ٹیم سکواڈ اب کوئنز ٹاؤن میں متعدد انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز کھیلے گا تاکہ نیوزی لینڈ سیریز کی تیاری کی جا سکے ۔