ویلنگٹن(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈمیں دو آسٹریلین کوہ پیماتین ہزارمیٹرکی بلندی سے گرکرہلاک ہوگئے ،جوبظاہرجوڑے کے ساتھ باندھی گئی رسی تیز دھار چٹان کی وجہ سے کٹ گئی تھی ،یہ بات امدادی کارکنوں نے کہی ۔62سالہ بریٹ لینٹفر اور44سالہ جیمزسپائل کوینزٹاؤنکے جنوبی سیاحتی جزیرہ کے نزدیک زبردست پہاڑی رینج پر تھے،جب حادثہ پیش آیا۔کوینزٹاؤن ماؤنٹین ریسکیو ٹیم کے کرس پروڈن نے کہاکہ ابتدائی رپورٹ سے معلوم ہواہے کہ شایدرسی کٹ گئی تھی ،رسیاں زبردست مضبوط ہوتی ہیں لیکن تیزدھارچٹانیں انہیں تیزی سے نقصان پہنچا سکتی ہیں ۔ شاندار گرینڈ ٹریورس ٹریک کو کوینزٹاؤن مونٹین گائیڈز کی ویب سائیٹ پر کوہ پیماؤں کیلئے سازگارچوٹی کے طورپرجیساکہ ماضی میں کوہ پیمائی اورچٹانوں کوسرکرنے کے تجربات کامیاب رہے۔