کرائسٹ چرچ(نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر فائرنگ کر کے 51نمازیوں کو شہید کرنیوالے دہشت گرد برنٹن ٹیرینٹ نے عمرقید کی سزا اور خود کودہشت گرد قرار دینے کیخلاف اپیل دائر کردی ہے ۔کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملے میں 51 افراد شہید اور 40 زخمی ہوئے تھے ۔ برنٹن نے درخواست میں استدعا کی کہ دہشت گرد کی حیثیت ختم کر کے عام قیدیوں میں شامل کیا جائے اور عمر قید میں پیرول پر رہا نہ کرنے کی شرط ختم کرنے کیلئے قانونی جائزہ لیا جائے ۔حکام کے مطابق برنٹن کی درخواست کا عدالتی جائزہ لیا جائیگا تاہم ا س سے مقدمے کے نتائج یا سزا پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔