آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ریگولر کپتان کین ولیمسن اور فاسٹ بائولر ٹرینٹ بولٹ کو آرام کی غرض سے سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا، فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی قائم مقام کپتان کے فرائض انجام دیں گے ، سری لنکن کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے ٹوڈ ایسٹل، آئش سودھی اور مچل سینٹنر کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، ٹم سیفرٹ دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز یکم ستمبر سے ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان ٹم سائوتھی، ٹوڈ ایسٹل، کولن ڈی گرینڈ ہوم، لوکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، سکاٹ کوگلجین، ڈیرل مچل، کولن منرو، سیٹھ رانس، مچل سینٹنر، ٹم سیفرٹ، روز ٹیلر اور آئرش سودھی پر مشتمل ہے ۔