اوٹاوہ (92 نیوزرپورٹ) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کردی،جسٹن ٹروڈو نے کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کا بدترین بدترین حملہ قراردیدیا اور کہا کہ نیوزی لینڈ میں دہشتگردی اسلاموفوبیاکی وجہ سے ہوئی، دکھ کی گھڑی میں نیوزی لینڈ کے ساتھ ہیں۔پارلیمنٹ سے خطاب میں انہوں نے دکھ کی اس گھڑی میں مسلم کمیونٹی سے تعزیت کا اظہاربھی کیا ، ان کاکہناتھاکہ کینیڈا میں بھی نفرت پسند گروہ موجود ہیں جو مہاجرین کیلئے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔دنیابھرمیں بسنے والے ہمارے مسلمان دوست جان لیں ہم ان کے ساتھ ہیں،ہمیں آپ کے دردکا احساس ہے اورہم آپ سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے عالمی رہنماؤں سے نفرت انگیزی کے خلاف مل کر اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔