نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ سے شکست پر سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے بھی مہندرا سنگھ دھونی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رویندرا جدیجہ آیا اور بغیر کسی پریشانی کے اپنی مرضی سے شاٹس کھیلنے لگا جبکہ تم دوسرے اینڈ پر بیٹنگ کر رہے تھے ۔ تم جدیجہ کو اس وقت شاٹس مارنے کا کہہ رہے تھے جب وہ 77 رنز پر کھیل رہا تھا جبکہ اس سے پہلے تم نے ہردیک پانڈیا سے کہا کہ سپنرز کیخلاف جارحانہ کھیل پیش کرو اور شاٹس کھیلو۔انہوں نے کہا کہ دھونی صاحب! تم نے بہت زیادہ کرکٹ کھیلی ہے ۔ کیا تمہیں عقل نہیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں؟ ۔