آکلینڈ(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کی کوچ ہیڈی ٹفن اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئیں۔ ٹفن نے چار برس قبل نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سنبھالی تھی، ان کا موجودہ معاہدہ جولائی کے آخر میں ختم ہو گا۔ٹفن نے بتایا کہ میں نے اپنے دور میں جو اہداف حاصل کئے اس پر فخر ہے اور کیوی ویمن ٹیم کی کوچنگ سے بہت لطف اندوز ہوئی، میری ہمدردیاں ٹیم کے ساتھ رہیں گی ۔