کرائسٹ چرچ(نیٹ نیوز)نیوزی لینڈ میں بڑی موٹر سائیکلیں چلانے والے گروہ جنہیں عرف عام میں بائیکرز گینگ کہا جاتا ہے ، آج جمعہکی نماز کے دوران مساجد کے باہر پہرہ دیں گے ۔مونگریل موب، کنگ کوبرا اور دی بلیک پاور نامی گروہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ملک بھر میں مسلمانوں کی مدد اور تحفظ کریں گے ۔