اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) سری لنکا کے وزیراعظم مہندرا راجا پاکسا نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ٹیلی فون اور نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں سری لنکا کے وزیراعظم نے کہا کہ وہ ٹیلی فون کرنے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوستانہ دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطح وفود کے دوروں کے منتظر ہیں۔