نارتھ کیرولائنا(ویب ڈیسک) امریکی خاتون کی تقریباً تین لاکھ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے جس کی پاکستانی روپوں میں مالیت تقریباً 4 کروڑ 62 لاکھ روپے بنتی ہے ۔ خاتون نے بتایا کہ یہ لاٹری دراصل انہیں اپنی سہیلی کے کام آنے کے صلے میں بطور انعام ملی ہے ۔دو ہفتے پہلے ان کی سہیلی نے کچھ گھریلو سامان کی خریداری کیلئے لفٹ مانگی تو وہ فوراً تیار ہوگئیں۔ خریداری کے وقت سہیلی نے ڈیبرا سے فرمائش کی کہ وہ ایک مشترکہ دوست کیلئے لاٹری ٹکٹ خرید لے ۔ جس پر ڈیبرا نے یہ ٹکٹ خرید لیااوراگلی صبح انکا انعام نکل آیا۔