لاہور، پشاور(نیٹ نیوز، این این آئی) پشاور زلمی نے اداکارہ ہانیہ عامر اور ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کو پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے لیے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔پشاور زلمی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا کہ ہانیہ عامر کو پی ایس ایل 6 کے لیے پشاور زلمی کی سفیر مقرر کرنے پر ہمیں فخر ہے ۔اداکارہ ہانیہ عامر سال 2020 میں پشاور زلمی کے پی ایس ایل ترانے کا بھی حصہ تھیں ، دوسری طرف ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان اور ترک اداکارہ اسرا بلگیچ بھی پشاور زلمی فیملی کا حصہ بن گئیں۔چیئر مین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسر ا کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ وہ پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گی۔