واشنگٹن(نیٹ نیوز) ہالی و وڈ کے نامور اداکار پیٹر فونڈا کا پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث 79 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔اداکار کی بہن جین فونڈا نے اپنے ایک بیان میں ان کے انتقال کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔جین فونڈا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وہ میرا پیارا چھوٹا بھائی تھا، گھر میں سب سے زیادہ بات کرنے والا، میں نے اس کے آخری وقتوں میں اس کے ساتھ خوبصورت وقت گزارا، وہ ہنستے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوا،یاد رہے کہ پیٹر فونڈا اور جین فونڈا کے والد کامیاب ہالی ووڈ اداکار ہینری فونڈا ہیں۔ویسے تو پیٹر فونڈا کو ہمیشہ ہی ہینری فونڈا کے بیٹے کے طور پر پہنچانا گیا تاہم کئی فلموں میں اپنی جاندار اداکاری سے انہوں نے اپنا ایک الگ نام کمایا۔پیٹر فونڈا کی پیدائش 1940 میں نیویارک میں ہوئی۔