بیروت (این این آئی)لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اﷲ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ہم پرحملہ کیا تو صہیونی دشمن کو دن میں تارے دکھا دیں گے ، لبنان کے دفاع کی فرنٹ لائن پر کھڑے ، دشمن کیلئے آسانی نہیں کر سکتے ۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حزب اﷲ کے رہ نما نے اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کے اس بیان کے رد عمل میں یہ بیان دیا ہے ۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے صہیونیوں کو کہا ہے کہ وہ مطمئن رہیں۔ اسرائیل کا حزب اﷲ کے ساتھ جنگ چھیڑنے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم انہوں نے حزب اﷲ پر الزام عاید کیا کہ وہ شہری آبادی میں میزائل اور گولہ بارود ذخیرہ کر رہی ہے ۔نعیم قاسم نے کہا کہ ہم اپنے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں۔اسرائیل پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں مگر اسرائیل نے ہم پر حملے کی کوشش کی تو صہیونی ریاست کو دن میں تارے دکھا دیں۔