لندن (نیٹ نیوز) ہنس نے خاتون کا غلط پہنا ہوا فیس ماسک ٹھیک کر دیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون نے فیس ماسک سے چہرہ ڈھانپنے کے بجائے اسے ناک سے نیچے کر رکھا تھا۔اسی عالم میں وہ جب ایک پارک میں ہنس کے سامنے پہنچیں تو ہنس نے ان کا ماسک کھینچ کر اسے صحیح طریقے سے پہنا دیا۔خاتون ہنس کے اس اچانک حملے پرخوفزدہ ہوگئیں اور پیچھے کی جانب گر گئیں اور جب وہ اٹھیں تو ان کا ماسک ناک کے اوپر ہو گیا تھا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور ہنسی کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔