لندن(ویب ڈیسک )قدرت کے کارخانے میں ایسی چیونٹیاں بھی پائی جاتی ہیں جن کے سر گول سکے کی مانند اور چپٹے ہوتے ہیں۔ خطرہ محسوس ہونے پر یہ چیونٹیاں اس قدرتی اوزار سے اپنے گھر کا دروازہ بند رکھتی ہیں۔ان میں سب سے مشہور’’دروازہ سر چیونٹی‘‘ یا ڈور ہیڈ آنٹ کا نام دیا گیا ہے ۔ چیونٹی کا سر کسی ذرہ بکتر کی طرح عام حالات میں اس کی حفاظت کرتا ہے اور گھر پہنچنے پر وہ اس سے گھر کے دروازے کو ڈھانپ دیتی ہیں تاکہ صرف مخصوص چیونٹیاں ہی اندر آسکیں۔