کراچی (رپورٹ عمران شیخ) ڈرامہ انڈسٹری میں سناٹا، نئے ڈرامے بننا ناپید ہوگئے ۔ کئی ڈرامہ رائیٹر سمیت ڈرامہ ہدایتکار بھی فارغ، تفصیلات کے مطابق میڈیا پر جاری حالیہ بحران کی وجہ سے انٹرٹینمٹ انڈسٹری میں بھی بحران کی کیفت ہے ، انٹرٹینمٹ چینلز کی پروڈکشن ہاؤسز کو ادائیگی نا کرنے کی وجہ سے نئے ڈرامے نہیں بن پارہے ہیں جبکہ کئی چھوٹے پروڈکشن ہاؤسز بند ہوگئے ہیں صرف بڑے پروڈکشن ہاؤسز ہی میں اکا دکا ڈرامے بنائے جارہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس وقت کئی پروڈکشن ہاؤسز کے ڈراموں کی ادائیگی نہیں ہوپائی ہے جس کی وجہ سے پروڈکشن ہاؤسز نے انٹرٹینمنٹ چینلز کو نئے ڈرامے دینے سے صاف انکار کردیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ جو ڈرامے پہلے آن ائیر ہوچکے ہیں انکی ادائیگی کی جائے ۔ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کرنے والے کئی ڈرامہ رائیٹر کئی ماہ سے فارغ ہیں جبکہ ڈرامہ ہدایتکاروں سمیت کئی سینئر فنکار بھی گھروں میں بیٹھ گئے ہیں اور کئی فنکاروں نے اپنے بزنس پر فوکس کرنا شروع کر دیا ہے ۔ موجودہ صورتحال میں ایسے پروڈکشن ہاؤسز جو کہ سال میں تین سے چار ڈرامے بناتے تھے انکو بھی عدم ادائیگی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے ۔ ایسے بھی کئی پروڈکشن ہاؤسز کی رپورٹ سامنے آئیں ہیں ۔