لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان ٹی وی کے سینئر اداکار طلعت حسین نے کہا ہے کہ میرے دور کے تمام فنکاروں کی ایک بات مشترک ہے کہ ہم سب ہمیشہ سیکھنے کی جستجو میں رہتے تھے اور آج بھی ایسا ہی ہے ،نئے آنے والے فنکاراپنے کام کی وجہ سے اپنا مقام بنا رہے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایک انٹر ویو میں طلعت حسین نے کہا کہ قاضی واجد، جمشید انصاری، قوی خان، منور سعید، انور مقصود، بشریٰ انصاری، شکیل اور دیگر بہت سے سینئر اداکار وں نے اپنی محنت کی بدولت نام کمایا اور جب بھی شوبز کی تاریخ لکھی جائے گی ان کے نام سب سے اوپر ہوں گے ۔ ان فنکاروں نے نام بنانے کے لئے برسوں محنت کی ۔ میرے دور کے سب فنکاروں میں ایک بات مشترک ہے کہ ہم تمام لوگ ہمیشہ سیکھنے کی جستجو میں رہتے تھے اور جو آج زندہ ہیں وہ اسی پر گامزن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں بنیادی طو رپر ریڈیو کا فنکار ہوں جس کے بعد میری انٹری ٹی وی پر ہوئی اور ٹی وی ہی میری وجہ شہرت بنا ۔